سوال____کیا فرماتے ہیں علماۓدین و مفتیان شرع متین اس مسٸلہ کےبارے میں کہ ایک بچہ ہے چھ دن کا ہوگیا ہے اسکے سرکابال کب مونڈواناہے اور سرکے بال کومنڈواکے کیا کرنا ہے؟
------------------------------------------------------------------------
بچہ کا سر ساتویں دن مونڈا جائے اور بالوں کو وزن کر کے اتنی چاندی یا سونا صدقہ کیا جائے۔
جب بچہ پیدا ہو تو مستحب یہ ہے کہ اس کے کان میں اذان و اقامت کہی جائے اذان کہنے سے ان شاء ﷲ تعالیٰ بلائیں دور ہو جائیں گی۔ بہتر یہ ہے کہ دہنے کان میں چار مرتبہ اذان اور بائیں میں تین مرتبہ اقامت کہی جائے۔ بہت لوگوں میں یہ رواج ہے کہ لڑکا پیدا ہوتا ہے تو اذان کہی جاتی ہے اور لڑکی پیدا ہوتی ہے تو نہیں کہتے۔ یہ نہ چاہیے بلکہ لڑکی پیدا ہو جب بھی اذان و اقامت کہی جائے۔ ساتویں دن اس کا نام رکھا جائے اور اس کا سر مونڈا جائے اور سر مونڈنے کے وقت عقیقہ کیا جائے۔ اور بالوں کو وزن کر کے اتنی چاندی یا سونا صدقہ کیا جائے۔
(بہار شریعت حصہ 15 عقیقہ کا بیان)
واللہ تعالی اعلم
Post a Comment